ابنا: شام کے نائب وزیراطلاعات " خلف المفتاح" نے آج دمشق میں فارس نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شام کے حکومت مخالف مسلح گروہوں سے بیرونی ممالک کی فوجی مدد وحمایت کے پیش نظر شام کو خطرناک صورتحال درپیش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شام کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ،خطرناک مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور مسلح گروہوں کو امریکہ ،قطر ،سعودی عرب اور ترکی کی جانب سے جدید ہتھیاروں کی فراہمی، اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔المفتاح نے واضح کیا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا حالیہ دورۂ ترکی اور عرب ممالک ،شام میں بحران کے خاتمے کےلئے جاری کوششوں کو اچانک سبوتاژ کردیا ۔ انہوں نے تاکید کی کہ شام کی حکومت بحران کے خاتمے کےلئے سیاسی طریقۂ کار کا خواہان ہے لیکن فریق مقابل ،فوجی مداخلت کے ذریعہ شام کی حکومت کے خاتمے کے درپے ہے۔
.....
/169